پیزا سٹیکس بنانےکی ریسپی
( پیزا اسٹیکس )
پیزا اسٹیکس بنانے کے اجزا -
* میدہ چھنا ہوا دو سو پچاس گرام ،
* خمیر آدھا چائے کا چمچ ،
* چینی ایک چائے کا چمچ ،
* بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ،
* نمک ایک چٹکی ،
پیزا اسٹیکس میں بھرائی کرنے کے اجزا،
* 200 پچاس گرام مرغی کا گوشت - ابال کر چوپ کرلیں ،
* شملہ مرچ چوپ کرلیں ایک عدد،
* پیزا ساس چار کھانے کے چمچ،
* 200 گرام موزریلا پنیر کدو کش کرلیں ،
* پیازبادامی کی ہوئی آدھی پیالی،
* کالی مرچ پاوئڈر آدھا چائے کا چمچ،
* زیتون باریک کٹے ہوئے آدھی پیالی،
* اوریگانو آدھا چائے کا چمچ،
* انڈہ ایک عدد،
* مکھن ایک کھانے کا چمچ،
(تمام چیزوں کو مکمل کرنے کی ترکیب )
تھوڑا سا نیم گرم پانی خمیر اور چینی ملا کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، میدہ میں نمک بیکنگ پاؤڈر اور خمیر ڈال کر گوندہ لیں اورپانچ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اس آٹے کے تین پیڑے بنا کر بیل لیں، ایک پیالے میں مکھن کے علاوہ فلنگ کی تمام چیزیں ملا لیں اور روٹیوں پر اس کی تہہ لگا لیں، روٹیوں کو لپیٹ کر ہاتھ کی مدد سے چپٹا کر لیں اورروٹیوں کے کناروں کو انڈہ لگا کر بند کردیں ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اوون کی ٹرے میں رکھ لیں ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پچیس منٹ تک پکا کر نکال لیں ان پرکسی برش کی مدد سے مکھن لگالیں اور تین منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ کر پکالیں،اس کے بعد ان سٹیکس کو نکال کر چائے یا سوفٹ
ڈرنکس کے ساتھ تناول کریں اپنی فیملی اور مہمانوں کو پیش کرنے کے لیئے بہت عمدہ چیز ھے-
یہ پیزا سٹیکس میری بہت ہی پسند یدہ ڈیش ہے میں اکثر یہ ڈش اپنے گھرمیں بنا کر اپنی فیملی کو اور خود بھی کھاتا ہوں آپ بھی اس ڈش کو اپنے گھر میں بنا کر اپنی فیملی اور اپنے مہمانوں پیش کریں-
translate into English
0 Comments