آم کا مربع.
اجزاء.کچے آم 2 کلو .
کاغذی لیموں3 عدد.
چینی 1 کلو 500گرام.
عرق گلاب 50گرام.
کیوڑہ 2 بڑے چمچ.
سبز الائچی 1 تولہ.
کچے آموں کو ٹھنڈے پانی میں اچھی طرح سے مل کردھولیں ۔ تاکہ آلائش جو لگی ہوئی ہے وہ دور ہو جائے۔ پھر ان کو ٹھنڈے پانی میں چند گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر پانی میں سے نکال لیں ان کو چھیل لیں۔ اور ان کی آدھ آدھ انچ موٹی کاشیں کاٹ لیں۔ گٹھلی نکال دیں۔ کسی برتن میں اتنا پانی ڈالیں کہ کاش اس میں ڈوب جائیں۔اس پانی میں لیموں کا رس نچوڑ دیں کاشوں کو اس پانی میں دو گھنٹے ڈوبا رہنے دیں۔ دو سری دیگچی میں سادہ پانی میں آم کی کاشوں کو اتنا ابالیں کے کاشیں گل نہ جائیں۔ ایک اور برتن میں میں 1 لیٹر پانی لے کر اس میں میں 1 کلو 500 گرام چینی ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب پہلی بار جاگ آئے تو اس میں چند الائچی ڈال دیں۔اور اس پر سے میل اتارلیں۔چند منٹ پکنے پرجب چاشنی تیار ہو جائے تو آم کی کاشیں اس میں ڈال کر پکائیں۔تقریبا دس منٹ پکانے کے بعد چاشنی دیکھ لیں۔اگر انگلی سے لگانے پر تار دینے لگے تو اتار لیں اور اس میں کیوڑہ اورغلاب کا عرق ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو چینی یا شیشے کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ کرلیں ۔ کافی عرصہ خراب نہیں ہوگا۔جتنی ضرورت ہو اتنا کسی چمچ سے نکال کر استعمال کریں ۔
{Translated into English}
Square of mango.
Ingredients. Raw mango 2 kg.
3 pieces of paper lemons.
1 kg 500 grams of sugar.
50 grams of rose water.
2 tablespoons kiora.
Green cardamom 1 towel.
Mix raw mangoes well in cold water. So that the filth that is attached is removed. Then let them lie in cold water for a few hours, then take them out of the water and peel them. And cut them into half-inch thick shells. Remove the kernels. Put enough water in a pot so that you can drown in it. Squeeze lemon juice in this water and let it soak in this water for two hours. Boil the mangoes in plain water in two cauldrons so that they do not melt. In another pot, take 1 liter of water, put 1 kg and 500 grams of sugar in it and put it on the stove to cook. When you wake up for the first time, put some cardamom in it and remove the mail from it. When the syrup is ready, put the mango slices in it and cook. After cooking for about ten minutes, look at the syrup. If you start applying the wire when you apply it with your finger, take it off. Keep it. When it cools down, put it in a sugar or glass jar and store it. It will not spoil for a long time......
0 Comments