بال کالے کرنے کے لیے تیل بنانے کا نسخہ
اس تیل کے استعمال سے سے آپ کے بال سیاہ ہوجائیں گے۔
سب سے پہلے ایک صاف کڑائ چولہے پر رکھیں اور اس میں میں آدھا پاوؑ ناریل کا تیل ڈالیں،
سردیوں میں یہ تیل جم جاتا ہے ۔اس کے استعمال سے بال تیزی سے کالے ہوتے ہیں،
جب ناریل کا تیل پگھل جائے تو اس میں ایک کپ سرسوں کا تیل ڈال دیں ،
سرسوں کا تیل بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے ،یہ تیل کسی بھی حکیم کی دوکان سے آسانی سے مل جاتے ہیں،
اب اس میں دو سے تین چمچ کٹے ہوئے بادام کے ٹکڑے ڈالیں ،ان سے بالوں میں چمک آئے گی اور بال بہت اچھے ہو جائیں گے،
اس کے بعد دو چمچ کلونجی کے ڈالیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے سوائے موت کے ،
اس کے بعد ایک چمچ چائے کی پتی کا ڈالیں اب اس تیل کو ابلنے دیں ،چھولے کو ہلکی آنچ پر رکھنا ہے،اور تیل کو ہلاتے جائیں۔
جب اس میں اوبال آ جائے تو اس میں دو بڑے چمچ ھریڑ ڈالیں ،صابت ھریڑ کو گرائینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
خشک آملہ لے کر گرائینڈر میں اس کا پاوڈر بنا لیں اور ایک چمچ آملہ پاؤڈر کا ڈال دیں۔پھر دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے اس تیل کو پکائیں،اس تیل کا رنگ تبدیل ہوتا رہے گا،اس تیل کے اندر تمام اجزاء جب جل جائیں گے تو تیل کا رنگ کالا ہو جائے گا۔اب آپنے چولھے کو بند کر لیں،اور اس تیل کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کریں۔اور جب یہ تیل ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو کسی بول میں چھان کر نکال لیں،باقی جو اجزاء ہیں ان کو پھینک دیں آپ نے صرف تیل استعمال کرنا ہے،آپ کا یہ تیل تیار ہو جائے گا آپ اس تیل کو ایک ماہ کے لیے کسی شیشی میں ڈال کرسٹور کر سکتے ہیں،لیکن آپ نے اس تیل کو فریج میں نہیں رکھنا اس کو باہر روم ٹمپریچر پر رکھیں،اب آپ اس تیل کو اپنے سر پر لگائیں اور اس کی اچھی طرح سے مساج کریں ،اس تیل کو صبح کو اپنے بالوں میں مساج کریں اور شام کو اپنے بالوں کو دھولیں،یا ایک دن آپ اپنے بالوں میں اس تیل کو لگائیں اور اگلے دن اپنے بالوں کو دھو لیں۔اس تیل کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔اس تیل کے استعمال سے آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملے گا آپ کے سفید بال ختم ہو جائیں گے،،
0 Comments